ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اصلاحات پسند تہران کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب

اصلاحات پسند تہران کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب

Mon, 22 May 2017 20:43:39  SO Admin   S.O. News Service

تہران،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی دارالحکومت تہران میں کل اتوار اکیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اصلاحات پسند امیدواروں کو بھاری کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تہران شہر کے تمام اکیس حلقوں میں اصلاحات پسند امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ ان نتائج کے بعد اب تہران کے قدامت پسند میئر محمد باقر کالیباف کو اپنا منصب چھوڑنا پڑے گا۔ کالیباف بھی صدر حسن روحانی کے مقابلے میں صدارتی الیکشن میں امیدوار تھے اور ہار گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بقیہ شہروں میں بھی اصلاحات پسندوں کو وسیع پیمانے پر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل انیس مئی کو اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے دوسری مدت صدارت کا الیکشن تقریباً 59 فیصد ووٹوں سے جیتا تھا۔


Share: